Iran US Conflict
02 مارچ 2021 (16:33) 2021-03-02

پینٹاگون :امریکہ انتظامیہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کی ویڈیو بھی جا ری کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ملیشیا فورسز کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے بدلہ لینے کیلئے عراق میں امریکی ائیر بیسز پر متعدد حملے کیے ،جس میں ایرانی فورسز کے مطابق امریکہ کو بھارتی نقصان اُٹھانا پڑا ،پینٹاگون نے بائیڈن انتظامیہ کی اجازت کے بعد 8 جنوری 2020 کو امریکی ائیر بیس عین الاسد پر ہونے والے 8 ایرانی میزائل کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 6 کے قریب ایرانی میزائل عراق میں موجود امریکی ائیر بیس پر داغے گئے ۔

پینٹا گون کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون سے بنائی گئی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں ،واضح رہےکہ 3 جنوری 2020 کو امریکا نے بغداد میں میزائل حملہ کرکے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھاجس کے بعد ایران کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا ،ایرانی کی طرف سے امریکی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کے بعد یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی فورسز کے اس کامیاب حملے میں 80کے قریب امریکی فوجیوں کو نشانہ بنا یا گیا ،وائٹ ہائوس نے امریکی فوجیوں کے مرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اس حملے میں صرف چند ایک امریکی فوجی زخمی ہو ئے تھے ۔


ای پیپر