PTI members,Rebel,Sindh Assembly,Senate elections,pm imran khan
02 مارچ 2021 (14:39) 2021-03-02

کراچی : پی ٹی آئی کے باغی رکن سندھ اسمبلی میڈیا کے سامنے آگئے۔ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ہم نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ٗ عوام ہمیں گالیاں نکالیں گے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسندھ اسمبلی کے رکن اور پی ٹی آئی کے باغی رہنما اسلم ابڑو نے کہا کہ پنجاب میں بڑی بڑی سکیمیں دے رہے ہیں ٗ خیبر پختونخواہ میں دے رہے ہیں۔ان کے سارے ایم پی اے ناراض ہیں۔چالیس کروڑ روپے انہوں نے ایم این اے کو دئیے ہیں۔یقین کریں ان کے سب دوست ناراض ہیں۔مجھ سے باتیں کرتے ہیں۔کہ ابڑو صاحب ہم آئندہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ہم نے کام نہیں کیا۔عوام ہمیں گالیاں دے گی۔کم سے کم میرا ضمیر تو مطمئن ہو گا۔میں عوام کو یہ تو کہہ سکوں گا کہ میں نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 

پی ٹی آئی کے باغی رکن سندھ اسمبلی شہریار شر نے کہا کہ  کل سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ ہمارے تین اراکین کو اغوا کر لیا گیا ۔میرے بھائی کس کی طاقت ہے کہ ہمیں کوئی اغوا کرے ۔ہم کوئی بکرے نہیں کوئی گاڑی میں ڈال کر لے جائے۔ہم اپنی مرضی سے ووٹ کریںگے۔ یہ ہمارا حق ہےکہ ہم اپنا سینٹ کاووٹ اپنی مرضی سے ٗجہاں ضمیر مطمئن ہو اس کو ووٹ دیں۔ہم نے بار بار خان صاحب کو بولا ٗ اسلام آباد تک ہم گئے ۔گورنر سندھ کو بولا کہ ہمیں سندھ کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کریں۔سندھ کے لاکھوں لوگوں نے آپ کو ووٹ دیا تھا۔پچاس ہزار ووٹ تو صرف میں نے اٹھائے۔لیکن کبھی کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی قیادت سے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے ٗ ہم نے گالیاں نہیں کھانی ۔سینٹ کے الیکشن کیلئے ٹکٹیں گورنر ہائوس کے ایک کمرے میں بانٹی گئی ہیں۔ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔ہم سے پوچھا تک نہیں گیا۔ہمارا ضمیر اور ہمارا آئین یہ اجازت دیتا ہے کہ جس سے ہمارا ضمیر مطمئن ہو گا ہم اس کو ووٹ دیں گے۔ سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کو ہم ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ ان کیلئے ہمارا ضمیر مطمئن نہیں ہے۔ووٹ سیکرٹ تھا اگر ہمیں ایسا کچھ کرنا ہوتا تو ہم کر سکتے تھے لیکن ہم علی الاعلان کہہ رہے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ 


ای پیپر