shahbaz sharif,khawaja asif,vote caste,senate elections,journey,Islamabad
02 مارچ 2021 (13:34) 2021-03-02

لاہور :احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پارٹی رہنما خواجہ آصف کو اسلام آباد جانے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو سینٹ انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال کی اجازت دیدی ہے اور اس مقصد کیلئے انہیں یہ اجازت بھی دیدی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد کا سفر کر سکتے ہیں۔

احتساب عدالت میں  وزیر دفاع خواجہ آصف کی پیشی ہوئی ٗ ان کے وکیل نے حکم دیا کہ نیب حکام خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس جلد دائر کریں ۔خواجہ آصف 16 دن سے میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔انہیں آنکھوں کے علاج کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سینٹ انتخابات کل 3 مارچ کو ہو رہے ہیں جس سلسلہ میں طریقہ کار کے مطابق تمام صوبوں سے 50 فیصد اراکین سینٹ کا انتخاب کیا جائیگا جبکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں ابھی انتخابی عمل میں نئی جدت یا ٹیکنالوجی شامل کرنے کیلئے وقت کی قلت ہے۔


ای پیپر