JUI-F's Naeema Kishwar and Tariq Khattak withdraw from Senate elections
کیپشن:   فائل فوٹو
02 مارچ 2021 (13:18) 2021-03-02

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کی نعیمہ کشور اور طارق خٹک نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا سے 23 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

7 جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی سےشبلی فراز، فیصل سلیم، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ اور لیاقت ترکئی امیدوار ہیں۔ جے یو آئی (ف) سے جنرل نشست پر مولاناعطاء الرحمان اور اے این پی سے ہدایت اللہ خان امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ (ن) سے عباس آفریدی اور جماعت اسلامی کے عطاء الرحمان بھی جنرل نشست پر امیدوار ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی سے تاج محمد آفریدی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر پی ٹی آئی سے دوست محمد محسود اور محمد ہمایوں امیدوار ہیں۔ پیپلز پارٹی سے فرحت اللہ بابر، اے این پی سے شوکت جمال اور جماعت اسلامی سے اقبال خلیل امیدوار ہیں۔

خواتین نشستوں پر پی ٹی آئی سے ثانیہ نشتر اور فلک ناز امیدوار ہیں۔ اے این پی سے تسلیم بیگم اور جماعت اسلامی سے عنایت بیگم بھی خواتین نشستوں کیلئے امیدوار ہیں۔ اقلیتی نشست پر پی ٹی آئی سے گردیپ سنگھ، جے یو آئی سے رنجیت سنگھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) سے جاوید گل اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے آصف بھٹی بھی اقلیتی نشست پر امیدوار ہیں۔


ای پیپر