The Election Commission has completed the printing of ballot papers for the Senate elections
کیپشن:   فائل فوٹو
02 مارچ 2021 (12:46) 2021-03-02

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرتے ہوئے صوبوں کو فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز آج شام کو ریٹرننگ آفیسر کے سپرد کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن حکام 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے اور پولنگ کا سامان بھی پہنچا دیا جائے گا۔

سینیٹ میں ہر صوبے کیلئے عام اور مخصوص نشستوں کیلئے مختلف بیلٹ پیپرز استعمال کئے جائیں گے۔ جنرل نشستوں کیلئے سفید، خواتین کیلئے گلابی، علما ٹیکنوکریٹ کیلئے ہلکے نیلے رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا۔

امیدواروں کے ناموں کے سامنے انتخابی نشانات نہیں ہوں گے۔ امیدواروں کے نام ایک ہی انتخابی پرچی پر حروف تہجی کی ترتیب سے لکھے ہوں گے۔

ووٹر عام اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کے سامنے اپنی ترجیحات درج کرے گا۔

ہر ووٹر پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح کے تحت بیلٹ پیپر میں درج خانے میں عددی نمبر لگا کر ووٹ کاسٹ کرے گا۔

ووٹ رائے دہندگان کی ظاہر کردہ ترجیحات پر دیگر امیدواروں میں تقسیم کر دئیے جائیں گے۔

درست بیلٹ پیپرز کی تعداد کو 100 سے ضرب دے کر اسے نشستوں کی تعداد جمع ایک سے تقسیم کر دیا جائے گا

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی رائے اور فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے اس سلسلے میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی سے متعلق کمیٹی اپنی تجاویز 4 ہفتے میں مکمل کرے گی۔


ای پیپر