Maryam Nawaz,social media,pm imran khan,senate elections
02 مارچ 2021 (12:41) 2021-03-02

لاہور : مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس شخص نے تین سال تک سیاسی لوگوں پر اپنے  دروازے بند کئے رکھے اب اسے اراکین کی منتیں کرنا پڑ رہی ہے۔ 

تفصیلا ت کے مطابق ایک طرف سینٹ انتخابات کی ہنگامہ آرائی ہے تو دوسری طرف مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر ایک پرجوش مہم چلانے میں مصروف ہیں اور مسلسل حکومتی جماعت اور وزیر اعظم پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔ آج انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کتنا قابل ترس ہے وہ شخص جو کرسی اقتدار پر بیٹھ کر بھی بے اختیار اور بے بس ہے۔

مریم نواز شریف نے لکھا کہ  جب آپ کو اقتدار ایک پیج پر رہنے کی شرط پر ملا ہو اور عوام کی مرضی اس میں شامل نہ ہو اور ایسے موقع پر صفحہ پلٹ  جائے تو رسوائی مقدر بن جاتی ہے۔سیاسی لوگوں پر3 سال تک اپنے دروازے بند رکھنے والے کو اب اراکین کی منتیں کرنا پڑ رہی ہے۔ مریم نواز شریف نے اپنی پوسٹ کا اختتام ایک لفظ پر کیا ’’ توبہ ‘‘ ۔

یاد رہے کہ کل سینٹ انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کی طرف سے پرجوش انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کی کوشش کی جسے سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسترد کر دیا۔


ای پیپر