Opposition is investing in a losing battle for Senate elections: Fawad Chaudhry
کیپشن:   فائل فوٹو
02 مارچ 2021 (12:19) 2021-03-02

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔

فواد چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی پالیسی، اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے بعد اپوزیشن والے نئی کہانی ڈھونڈیں گے کہ ٹی وی سکرین آباد رہ سکے، ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت اور کرپشن روکنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے لیکن حیران کن طور پر وہ ان اصلاحات کو اگلے انتخابات کیلئے مؤخر کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ بہرحال مختلف رائے دیتا ہے، ہمارے لئے دونوں ادارے محترم ہیں۔

ادھر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بھی اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاہ کاریوں کی یہ فہرست دراز سے دراز تر ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے پر گیلانی نے عدالت سے نااہلی کا پروانہ حاصل کیا۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے وزیراعظم کو ووٹ کیلئے خط پر علی زیدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب شرم سےڈوبیں نہ بھی تو شترمرغ کی طرح ریت میں سر تو دبائیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نسیان کے مرض میں مبتلا ہیں تو یاد دلائے دیتے ہیں کہ انہوں نے نے اپنے آقا سے 60 ارب ڈالر واپس لینے کیلئے سوئس حکام کو خط نہیں لکھا تھا۔


ای پیپر