Pakistan, Public Affairs Committee, big appeal, Joe Biden, administration, Kashmir
02 مارچ 2021 (12:17) 2021-03-02

نیویارک: امریکا میں پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کی جانب سے جو بائیڈن انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے خلاف کی جانے والی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائے ۔

امریکا میں پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کا کہنا ہے کہ سخت قوانین ، انتہا پسند رہنماؤں اور بھارتی فوج کی وجہ سے کشمیری عوام میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ اقوام متحدہ کے مبصرین اور پبلک افیئر کمیٹی کو بھی کشمیریوں تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔

'اے پی اے سی' کی قرارداد میں امریکی کانگریس کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں امن لائیں اور جو بائیڈن انتظامیہ بغیر کسی مذہبی امتیازی سلوک کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرائے ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے فروری کے دوران ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے سرچ آپریشن اور محاصروں کی آڑ میں چھ کشمیریوں کو شہید کیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار نوجوانوں میں سے تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ہے ۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 63 بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا جبکہ 5 نوجوان زخمی ہوئے ہیں ۔ بھارتی فورسز نے دو مکانات کو نقصان بھی پہنچایا ہے ۔

اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے ایک کمسن بچی کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے ۔


ای پیپر