abdul hafeez sheikh,reject,muhammad zubair,senate election
02 مارچ 2021 (12:08) 2021-03-02

مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ماہ فروری میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا  ٗ ملک میں مہنگائی کی شرح 5.7 سے بڑھ کر 8.7 ہو گئی ہے۔

ایک بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح دیہی علاقے میں مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد ہو گئی ۔ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہی عبدالحفیظ شیخ کو منتخب نہ کرنے کیلئے کافی ہے۔جنوری سے فروری تک مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ۔  

محمد زبیر نے سوال کیا کہ یہ عبدالحفیظ شیخ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کافی نہیں ہے کہ ان کو مستردکر دیا جائے۔ کوئی صرف یہ بتا دے کہ ملک کو مہنگائی کے طوفان میں دھکیلنے والے کا انتخاب آخر کیوں کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کر لیا گیا ہے تمام حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔صرف گزشتہ ماہ فروری میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح 5.7 سے بڑھ کر 8.7  فیصد ہو گئی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں صورتحال اس سے بھی ابتر ہے۔


ای پیپر