khwaja asif,Defense Minister,accountability court
02 مارچ 2021 (11:52) 2021-03-02

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی پیشی ٗ عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12مارچ تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی پیشی ہوئی ٗ ان کے وکیل نے حکم دیا کہ نیب حکام خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس جلد دائر کریں ۔خواجہ آصف 16 دن سے میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔انہیں آنکھوں کے علاج کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی بائیں آنکھ کا لیزر سے علاج کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کی آنکھ کے پردے کے پیچھے سفید جھلی آگئی تھی۔

یاد رہے کہ  قومی احتساب بیورو نے ملک کے سابق وزیر خارجہ اور حزب اختلاف کے اہم رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔گزشتہ سال 29 دسمبر کو جاری ہونے والے نیب کے اعلامیے کے مطابق ملزم کے خلاف نیب قانون این اے او 1999 کی شق (v) اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی سیکشن (3) کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ نیب کا کہنا تھا کہ ملزم خواجہ آصف نے مبینہ طور پر اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے جبکہ اثاثہ جات کی نوعیت، ذرائع اور منتقلی کو بھی چھپایا۔


ای پیپر