Islamabad United, Quetta Gladiators, match, PSL, PCB, pandemic
02 مارچ 2021 (11:44) 2021-03-02

کراچی: پی ایس ایل کے شیڈول میں آج چھٹی کے دن کے باوجود میچ کھیلا جائے گا ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے ۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فواد احمد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی ، جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کے ریپڈ ٹیسٹ کروائے گئے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا ، جو آج ہوگا ۔

پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ اپنے گزشتہ روز کے ٹکٹ ہی آج کے میچ میں استعمال کر سکیں گے اور کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔

ادھر پی ایس ایل کے کھلاڑی میں عالمی وبا کی تصدیق ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کووڈ پروٹوکولز سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو سیکیور میں موجود تمام افراد کے چار روز کے وقفے سے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، کوئٹہ اور آسلام آباد کی ٹیموں کی ابتدائی طور پر ریپڈ ٹیسٹ لیا گیا ، پی سی آر ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے ، رزلٹ منفی آنے پر ٹیموں کو ہوٹل لایا جائے گا ، دیگر ٹیموں کے بھی پی سی آر ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔

پی سی بی کے مطابق ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُن کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کل کا میچ بھی ملتوی کرنا پڑا ۔


ای پیپر