The global epidemic will not end this year, the World Health Organization warned of the threat
کیپشن:   فائل فوٹو
02 مارچ 2021 (10:53) 2021-03-02

جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے عالمی برادری کو خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی مرض اس سال بھی ختم نہیں ہوگا، عوام کو چاہیے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کے خطرات بدستور موجود ہیں۔ اس بیماری سے بچنے اور اس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات بڑی حوصلہ افزا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت عالمی وبا قابو میں ہے، گزشتہ چھ ہفتے اس میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی لیکن حال ہی میں کیسز بڑھنا شروع ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا بھر خصوصاً یورپ اور امریکا میں دوبارہ سے کیسز بڑھنے کی شرح حیران کن نہیں ہے کیونکہ اس عالمی وبا کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی رواں سال یہ ختم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسین پر پورا اعتماد اور انحصار کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ ویکسین انسانی زندگیاں بچانے میں تو مددگار ہو سکتی ہے لیکن اس مرض کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی سب سے اہم چیز ہے۔


ای پیپر