Global pandemic, Pakistan, lives, 42 people, NCOC, WHO
02 مارچ 2021 (10:31) 2021-03-02

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا نے مزید 42 افراد کی جان لے لی ہے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 938 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک ہزار 163 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 5 لاکھ ، 82 ہزار ، 528 تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ 5 لاکھ 47 ہزار 406 مہلک وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے ہیں ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 948 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب دنیا بھر میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 49 لاکھ سے بڑھ چکی ہے ، ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ ، 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، عالمی سطح پر وائرس سے متاثرہ 9 کروڑ 7 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ادھر روس میں 60 فیصد سے زائد افراد 'اسپوتنک فائیو' ویکسین نہیں لگوانا چاہتے ۔ نائیجیریا میں ویکسین لگانے کیلئے شہریوں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کو چین سے سائنو فارم ویکسین کی ڈھائی لاکھ خوراکیں ملنے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے ۔


ای پیپر