Passenger suddenly ill, emergency landing, Indian plane, Karachi airport
کیپشن:   فائل فوٹو
02 مارچ 2021 (10:29) 2021-03-02

کراچی: یہ بھارتی طیارہ شارجہ سے انڈیا کے شہر لکھنو جا رہا تھا کہ اچانک ایک مسافر کی طبعیت خراب ہو گئی، جس کے بعد اس کو ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ انڈیگو ایئرلائن کی ملکیت ہے۔ یہ طیارہ ایران کے راستے بھارت جا رہا تھا لیکن جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوا، اس میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر طیارے کو کراچی میں اترنے کی اجازت دیدی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے درخواست کی کہ طیارے میں موجود ایک مسافر کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے، اس لئے براہ مہربانی طیارے کو پاکستان میں اترنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیگو ائیرلائن کے طیارے نے علی الصبح کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ تاہم میڈیکل ٹیمیں مسافر کو طبی امداد دینے طیارے میں پہنچیں تو اس کا انتقال ہو چکا تھا۔

دوران سفر انتقال کرنے والے شخص کا نام حبیب الرحمان اور عمر 60 سال بتائی جا رہی ہے۔


ای پیپر