PTI, hotel rooms, MPA, Senate Elections, PM Imran Khan
02 مارچ 2021 (09:40) 2021-03-02

کراچی: تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ انتخابات سے قبل ارکان اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے حیران کن قدم اٹھا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی میں اپنے 30 ارکان کیلئے ہوٹل میں کمرے بک کرالیے اور ساتھ ہی تمام ارکان کو اپنے رابطے محدود کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے بعض ارکان نے اس عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے جبکہ تین ناراض ارکان اسمبلی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں کچھ ٹکٹس میرٹ پر نہیں دیں جس کے وجہ سے وہ اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے ۔

اس سے قبل ان ارکان اسمبلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے ارکان اسمبلی کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ اُن ناراض ارکان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اُن کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ اپنے گھر میں ہیں اور ٹھیک ہیں ۔

سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے اپوزیشن اور حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں ، دونوں اپنے اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ حکومت اور اپوزیشن اپنی اپنی جیت کا دعویٰ بھی کر رہی ہیں ۔


ای پیپر