Scheduling texts in Google Messages is officially rolling out for everyone
کیپشن:   فائل فوٹو
02 مارچ 2021 (09:22) 2021-03-02

لاہور: اب موبائل فونز پر میسجز کو شیڈول کرنا ممکن ہو گیا ہے کیونکہ گوگل نے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے اس سہولت کا متعارف کرا دیا ہے۔

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے پیاروں کی سالگرہ، شادی اور دیگر اہم مواقعوں پر مبارکباد اور اطلاعات دینا بھول جاتے ہیں جس پر انھیں بعد ازاں خفگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موبائل صارفین کی جانب سے عرصہ سے اس بات کی ڈیمانڈ کی جا رہی تھی کہ ان کی سہولت کیلئے ایسی ہونی چاہیے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے پیغامات کو شیڈول کر لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اب صارفین کی اس دیرینہ خواہش کو پورا کر دیا ہے۔ گوگل کی جانب سے بنائی گئی اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارف اپنے ٹیکسٹ میسجز کو ارسال کرنے کیلئے وقت کا تعین کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ گوگل کمپنی گزشتہ سال سے اس ایپ پر کام کر رہی تھی تاہم اب اسے صارفین کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ جو صارف چاہتے ہیں کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں تو وہ اپنے فونز میں موجود گوگل میسجز کو اپ ڈیٹ کر لیں۔ تاہم اگر ان کے فونز میں گوگل میسجز نہیں ہے تو وہ اسے اب بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔


ای پیپر