PSL, PCB, decision, test, players, four-day, intervals
02 مارچ 2021 (09:04) 2021-03-02

لاہور: عالمی وبا کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کووڈ پروٹوکولز سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو سیکیور میں موجود تمام افراد کے چار روز کے وقفے سے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، کوئٹہ اور آسلام آباد کی ٹیموں کی ابتدائی طور پر ریپڈ ٹیسٹ لیا گیا ، پی سی آر ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے ، رزلٹ منفی آنے پر ٹیموں کو ہوٹل لایا جائے گا ، دیگر ٹیموں کے بھی پی سی آر ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔

پی سی بی کے مطابق ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُن کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کل کا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا تھا ۔

شائقین کرکٹ کو ڈر ہے کہ اگر کھلاڑیوں کے اسی طرح ٹیسٹ مثبت آنے لگے تو پی ایس ایل کا ٹورنامنٹ خطرے میں پڑے جائے گا یا ہو سکتا ہے باقی کے میچز تماشائیوں کے بغیر ہی کروا دیئے جائیں ۔

واضح رہے کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل انتظامیہ نے تماشائیوں کو میچز گراؤنڈ میں آکر دیکھنے کی اجازت دی تھی لیکن اگر صورتحال خراب ہوتی ہے تو یہ فیصلہ واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔


ای پیپر