Significant development: Restoration of closed train service between Pakistan and Turkey since 2011
کیپشن:   فائل فوٹو
02 مارچ 2021 (08:55) 2021-03-02

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان تقریباً ایک دہائی کے بعد کارگو ٹرین سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ استنبول سے اسلام آباد کیلئے پہلی ٹرین 4 مارچ کو روانہ ہوگی۔

یہ ٹرین براستہ ایران پاکستان پہنچے گی۔ اس سپیشل کارگو ٹرین میں تجارتی سامان لایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارگو ٹرین شروع ہونے سے تجارتی سرگرمیوں کو بھی بے حد فائدہ حاصل ہوگا اور دونوں ملکوں کے عوام اس سے مستفید ہونگے۔

پاکستان ریلویز حکام کے مطابق یہ سپیشل کارگو ٹرین استنبول سے زاہدان، پھر کوئٹہ اور آخر میں 16 مارچ کو تقریباً چھ ہزار کلومیٹڑ کا فاصلہ طے کرکے اسلام آباد پہنچے گی۔ اس موقع پر تقریب کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی جانب سے ٹرین کا استقبال کیا جائے گا۔

یہ سپیشل کارگو ٹرین 19 مارچ کو واپس ترکی جائے گی۔ پاکستانی حکام نے ایران سمیت بین الاقوامی سطح پر اس پیشرفت سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذہن میں رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور ترکی کے مابین کارگو ٹرین سروس کی شروعات 14 اگست 2009ء میں ہوئی تھی۔

اس سلسلے کی آخری ٹرین 5 نومبر 2011ء کو اسلام آباد سے استنبول بھیجی گئی تھی۔ اب گزشتہ 10 سال کےعرصے سے دونو ملکوں کے درمیان ٹرین کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں بند ہیں۔

خبریں ہیں کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان طے پایا ہے کہ اب تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کارگو ٹرین کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ہر ماہ کو یہ ٹرین روانہ کی جائے گی۔


ای پیپر