Virat Kohli, first Indian, 100 million, followers, Instagram
02 مارچ 2021 (08:37) 2021-03-02

نیو دہلی: کرکٹ کی دنیا کے نامور کھلاڑی اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بڑی خوشی مل گئی ، وہ انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ کرکٹ کی دنیا میں اہم ایکارڈز بنانے والے بھارتی کپتان سوشل میڈیا پر بھی ایکٹو رہتے ہیں ۔ وہ اکژ سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کھیلوں سے جڑی چوتھی شخصیت ہیں جنہوں نے 100 ملین کلب میں شمولیت اختیار کی جبکہ اس سے پہلے یہ اعزاز فٹ بال کے بہترین کھلاڑی حاصل کر چکے ہیں جن میں رونالڈو ، میسی اور نیمار شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان پہلی ملکی شخصیت بھی بن گئے ہیں جن کے انسٹا گرام پر 100 ملین فالوورز ہیں ۔

ویران کوہلی کو اتنا بڑا اعزاز ملنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔


ای پیپر