Eating fruits and vegetables is good for health
کیپشن:   فائل فوٹو
02 مارچ 2021 (08:21) 2021-03-02

لاہور: طبی ماہرین نے صحت مند زندگی گزارنے کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے حاصل کرنا مشکل نہیں، بس آپ پھل اور سبزیاں کھائیں اور طویل عمری پائیں۔

سائنسدانوں کی یہ تحقیق ایک غیر ملکی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک انسان کو صحت مند رہنے کیلئے صرف 400 گرام تک پھل اور سبزیاں کافی ہیں، اگر کوئی اس سے زیادہ مقدار میں یہ نعمتیں کھاتا ہے تو اس کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

یہ تحقیق دنیا بھر کے تقریباً بیس لاکھ افراد پر کرکے اس کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم روزانہ پھلوں اور سبزیوں کو جزو بدن بنانا شروع کر دیں تو اس سے متعدد بیماریاں ہمارے قریب بھی نہیں آتیں۔ یہ چیزیں ناصرف انسان وک صحتمند رکھتی ہیں بلکہ جلد موت کا خطرہ بھی کم کرتی ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنے والے افراد امراض قلب، نظام انہضام، کینسر اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ طبی ماہرین اس سے قبل بھی سبزیوں اور پھلوں کی افادیت پر تحقیق کرتے رہتے ہیں لیکن اس سے قبل کبھی اس بات کی تحقیق نہیں کی گئی تھی کہ کتنی مقدار میں یہ چیزیں ہمارے جسم کیلئے فائدہ رہتی ہیں۔ تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ صرف 400 گرام پھل اور سبزیوں کا استعمال ہی کافی ہے۔

ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پھل اور سبزیاں کھانے سے سانس کی بیماریوں سے 35 فیصد، فالج سے 12 فیصد، اور امراض قلب سے بھی موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اس سلسلے میں گاجریں، بیریز، وٹامن، بیٹاکیروٹین سے بھرپور سبزیاں اور پھل جبکہ ہری سبزیاں کارآمد ہیں۔


ای پیپر