بھارت میں کرونا وائرس پھیل گیا ،کتنے افراد اب تک شکار ہو چکے ؟
02 مارچ 2020 (17:55) 2020-03-02

نئی دہلی:چینی شہر وہان سے بھارت واپس آنے والے شہریوں سے کرونا وائرس پھیل گیا ، بھارت میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی تصدیق کردی گئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے دونوں کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کیس نئی دہلی میں سامنے آیا ہے جو شخص حال ہی میں اٹلی سے ہو کرواپس آیا تھا جبکہ دوسرا کیس تلنگانا میں سامنے آیا جو متاثرہ شخص دبئی سے واپس آیا۔

بھارتی وزیر صحت نے بتایاکہ ملک میں کرونا وائرس کے اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیںجن میں سے 3 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا جب کہ 2 مریض زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اس سے قبل کرونا وائرس کے تین کیسوں کی تصدیق کی گئی تھی جن میں سے تینوں مریضوں کا تعلق کیرالا سے تھا جو چینی شہر ووہان سے واپس آئے تھے تاہم اب تینوں مریض اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔


ای پیپر