حج پر جانے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری
02 مارچ 2020 (17:49) 2020-03-02

لاہور: حج شروع ہونے سے قبل سعودی عرب نے مسافروں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ وہ اب پی آئی اے کے علاوہ سعودی ائیر لائن کے ذریعے بھی سفر کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمپلائمنٹ ویزہ، ورک وزٹ ویزہ ، بزنس ویزہ اور فیملی وزٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ائیرلائنز کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر محمد بن عتیبی کی زیردستخط مراسلہ جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق داخلے کی اجازت پر پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن کے ذریعے وزٹ اوربزنس ویزے کے حامل مسافروں کو سعودی عرب جانے کی اجازت ہو گی۔


ای پیپر