او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر آج پاکستان آئیں گے
02 مارچ 2020 (14:40) 2020-03-02

اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر سفیر یوسف ال دوبیے آج پاکستان آئیں گے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کے نمائندہ خصوصی6 مارچ تک پاکستان میں رہیں گے اور آزادکشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔ او آئی سی کا 6 رکنی وفد بھی سفیر یوسف ال دوبیے کے ہمراہ آئے گا جس کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور کنٹرول لائن کا بھی دورہ کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پانچ اگست2019 کے غیرقانونی اقدامات کے بعد او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


ای پیپر