فائل فوٹو

ہائیکورٹ نے ملازمین کو روایتی طریقے سے ملنے اور ہاتھ ملانے سے روک دیا
02 مارچ 2020 (14:29) 2020-03-02

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملازمین کو مصافحہ اور روایتی انداز میں بغل گیر ہونے سے روک دیا۔ ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا۔

 پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ نے ملازمین کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملازمین کو روایتی طریقے سے بغل گیر ہونے اور مصافحہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیماری کی صورت میں وہ ماسک کا استعمال کریں جبکہ روزانہ نیا ماسک لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، باتھ رومز میں تولیے کی بجائے پیپر استعمال کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ رجسٹرار کی جانب سے ہدایت نامہ ہائیکورٹ میں گیٹ پر بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر