نکیال سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید
02 مارچ 2019 (15:13) 2019-03-02

راولپنڈی: گزشتہ رات پاکستان کی طرف سے اس خیر سگالی کے طور پر ابھی نند کو بھارت کے حوالے کرنے کے بعد ہمسائیہ ملک کا اس کا شکریہ کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور معصوم پاکستانیوں کی ہلاکتوں سے کیا۔بھا رت کی جا نب سے لا ئن آ ف کنٹرول پر بلا اشتعال فا ئر نگ کے نتیجے میں 2شہری شہید جبکہ خاتون سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2شہری شہید جبکہ خاتون سمیت 2افراد شدید زخمی اور نکیال سیکٹرمیں شہری آبادی پرفائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

بھارت کی جانب سے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا،زخمی افراد کو کوٹلی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، پاک فضائیہ اور پاک نیوی الرٹ ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

مزید برآں سما ہنی سیکٹر کے مختلف علاقوں بڑوھ ، چوکی اور بنڈی کے مقامات پر شدید گولہ باری کی گئی جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا بنڈی سما ہنی میں ایک گولہ چودھری ظفر اقبال کی چھت پر پڑا جس سے چھت ٹوٹ گئی اور گھر میں موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گھر میں موجود بچے اس اچانک ناگہانی صورتحال میں خوفناک آوازوں سے انتہائی خوفزدہ ہو گئے۔

بڑوھ اور چوکی میں شدد گولہ باری سے بھی کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور مال میویشیوں کے بھی زخمی اور ہلاک ہوے کی خبریں ہیں ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں پر گولے برسائے جس کے بعد دشمن کے مورچوں پر سناٹا چھا گیا ۔


ای پیپر