شوگر کی چند اہم علامات
02 مارچ 2018 (22:20) 2018-03-02

لاہور : شوگر ایک انتہائی خطرناک اور مہلک بیماری ہے جو آجکل کافی پھیل چکی ہے۔ عام طور پر کئی لوگ اس بیماری سے بے خبر ہوتے ہیں حالانکہ وہ اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ شوگر یا ذیابیطس کی کئی نشانیاں ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی ذیابیطس کا شکار ہوا ہے یا نہیں۔

ذیابیطس کی چند نشانیوں میں سے نمایاں نشانیاں مندرجہ زیل ہیں۔

رات اور دن میں معمول سے زیادہ پیشاب آنا

زیادہ پیاس لگنا (پیشاب کی وجہ سے پانی اور نمکیات جسم سے خارج ہوجاتی ہیں اسلئے پیاس بھی زیادہ لگتی ہے.جوکہ ذیا بیطس کی طرف اشارہ ہے )

زیادہ بھوک لگنا(ذیا بیطس کی وجہ سے جسم کو باربار توانائی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے )

منہ کا خشک ہوجانا،(منہ میں لو آب اور رطوبت ختم ہوجاتی ہےاور ذیا بیطس کے باعث اس کے مریضوں میں مسوڑوں کی بیماری عام ہوتی ہے)

وزن میں اچانک اضافہ یا کمی کا آجانا شوگر کی علامت ہے۔

ہر وقت جسم کا تھکاوٹ کا احساس رہنا۔

آنکھوں میں دھندلاہٹ آجانا۔

سر میں درد رہنا۔

انفیکشن اور زخموں کا نہ بھرنا۔

ہاتھ اور پیروں کا بےجان محسوس ہونا۔


ای پیپر