کراچی کنگزاور ملتان سلطانز درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

02 مارچ 2018 (20:58)

شارجہ: کراچی کنگزاور ملتان سلطانزدرمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے11ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاہم میچ بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا۔بعد ازاں بارش نہ روکنے کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا اوردونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔

کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ میں3 میچز کھیلے ہیں اور ناقابل شکست رہی ہے جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کراچی کنگز نے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دی تھی جب کہ ملتان سلطانز کو آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزیدخبریں