غیرملکی افواج کے انخلاءکا نظام الاوقات دیا جائے، عراقی پارلیمنٹ
02 مارچ 2018 (18:48) 2018-03-02

بغداد: عراقی قانون سازوں نے وزیراعظم حیدر العبادی کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں موجود غیر ملکی افواج کے انخلا کا نظام الاوقات پارلیمان میں پیش کیا جائے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے2014ءمیں اپنے فوجیوں کو عراقی افواج کی مدد و معاونت کے لئے متعین کیا تھا تا کہ داعش کا مقابلہ کیا جا سکے۔

عراقی افواج نے اب داعش کو مکمل شکست دینے کا اعلان کر رکھا ہے اور پارلیمان نے اسی تناظر میں کثیر الملکی افواج کے انخلاءکے ممکنہ نظام الاوقات کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 فروری کو اتحادی فوج کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ تازہ صورت حال میں فوجیوں کی ضرورت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


ای پیپر