سعودی عرب میں امریکی مشن دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مدد کے لیے ہے ، پینٹاگون
02 مارچ 2018 (18:43) 2018-03-02

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی مشن بنیادی طور پر دہشت گردی مخالف جنگ میں مدد کے لیے ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اور امریکا اس کی حمایت کرتا ہے۔

پینٹاگون نے بیان میںاس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ حوثی باغی ماضی میں یمن سے سعودی عرب کی جانب بیلسٹک میزائلوں کے حملے کر چکے ہیں۔


ای پیپر