اسحاق ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجاز ت مل گئی
02 مارچ 2018 (18:31)

لاہور :سینٹ الیکشن سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں دورکنی بنچ نے اسحاق ڈار کے کا غذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست مسترد کر دی ۔درخواست گزا ر پیپلز پارٹی کے نوابزادہ نوازش علی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار مقدمات میں اشتہاری ہے اور جو شخص اشتہاری ہو وہ انتخابات میں کیسے حصہ لے سکتا ہے ۔


لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو سینیٹ کے الیکشن لڑنے کی منظوری دے دی۔


ای پیپر