نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے بعد روز ٹیلر بھی فٹنس مسائل سے دوچار
02 مارچ 2018 (17:40)

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ سے قبل ایک اور دھچکا لگا ہے، کپتان کین ولیمسن کے بعد مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں کی تیسرے ایک روزہ میچ میں شرکت تاحال غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ولیمسن تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے اسلئے ان کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، روز ٹیلر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ ٹیلر تیسرے میچ کیلئے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔


ای پیپر