اسلام آباد یو نائیٹڈ کے رومان رئیس 2میچز سے باہر
02 مارچ 2018 (17:35) 2018-03-02

شارجہ:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم ترین بالر رومان رئیس کے ٹیسٹ حوصلہ افزا آئے ہیں تاہم انہیں کچھ دن مزید آرام دیا جائے گا۔ اسی لئے وہ اگلے 2 میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ رومان رئیس کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور ان کے لگمنٹ محفوظ ہیں لیکن انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے کے لئے کچھ دن آرام دیا جائے گا۔

جس کے باعث وہ اگلے 2 میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز میچ کے دوران فاسٹ بولر رومان رئیس چوکا روکنے کی کوشش کرتے ہوئے گھٹنے پر چوٹ لگا بیٹھے تھے۔ انہوں نے بانڈری پر ڈائیو لگائی تو ان کا گھٹنا زور سے زمین پر لگا اور وہ گرانڈ میں ہی درد سے کراہنے لگے۔ رومان رئیس کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں انہیں اسٹریچر پر ڈال کر گرانڈ سے باہر لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق رومان رئیس کی 2 میچوں میں عدم شرکت اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے خوفناک ثابت ہوسکتی ہے۔ کیونکہ پی ایس ایل اس وقت ایسے موڑ پر ہے جب کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے علاوہ تمام ٹیمیں کے درمیان ہی پلے آف مرحلے میں جانے کے لئے سخت مقابلہ ہے۔


ای پیپر