ن لیگ کے رہنما میاں فاروق کا اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
02 مارچ 2018 (17:14)

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ سے چئیرمین سیکرٹیریٹ گارڈن ٹائون میں پارٹی رہنما عارف نیازی اور عبداللہ نیازی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اس موقع پر دروغانوالہ کی سیاسی شخصیت اور ن لیگ کے رہنما میاں فاروق نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جمشید اقبال چیمہ نے میاں فاروق اور انکے ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہے ، پی ٹی آئی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کو بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوا م پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو نجات دہندہ سمجھتے ہے ن لیگ کے ہر روز وکٹیں گر رہی ہے کیونکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی جلد جیل جانے کی باری ہے۔


ای پیپر