نواز شریف کو 1999میں طیارہ ہائی جیک کیس میں سزا ئے موت سنا دی گئی تھی ،پرو یز مشرف
02 مارچ 2018 (17:05) 2018-03-02

لاہور :سابق صدر مشرف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے جس میں انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے جب 1999میں طیارہ ہائی جیک کرکے بھارت بھیجنے کی کوشش کی تو اس وقت کی عدالت نے بھی نواز شریف کو پھانسی کی سزا سنا دی تھی ۔


پرویزمشرف نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اس جہاز میں سو سے زائد بچے بھی مو جود تھے جن کی جان کو خطرہ تھا ۔جب کیس عدالت میں سنا گیا تو فیصلے میں نواز شریف کو پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن پھر اس سزا کو عمر قید میں بدل دیا گیا۔جس کے بعد نواز شریف سعودی عرب چلے گئے۔اور تب یہ سعودی عرب جانے کی منتیں کرتے تھے۔اور سعودیہ سے دس سال بعد واپس آ کر انہوں نے کیس کو دوبارہ کھولا اور تب چیف جسٹس افتخار چوہدری کے زریعے اس کیس کو ختم کروا دیا۔


ای پیپر