ن لیگی رکن قومی اسمبلی راناحیات نے عا ئشہ گلا لئی کی پارٹی جوائن کر لی
02 مارچ 2018 (16:16)

اسلام آباد:تحریک انصاف پر چھوڑ کر اپنی جماعت بنانے والی عائشہ گلا لئی کو ایک بڑی کامیابی مل گئی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات نے عائشہ گلا لئی کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ رانا محمد حیات نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی گیلری میں عائشہ گلا لئی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی خواہش سے آگاہ کیا اور کہا کہ محترمہ آپ لاکھوں پاکستانیوں کی دل کی دھڑکن ہو اور سنا ہے کہ آپ نے روشن خیالات کو اجاگر کرنے کے لئے ایک سیاسی جماعت بنائی ہے۔


را نا محمد حیات پارٹی میں ایک نمایا ں مقام رکھتے تھے ۔ ن لیگی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ۔ن لیگی رکن نے عائشہ گلا لئی سے کہا سب سے پہلے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے جس میں ہمیں اپنی نئی سیاسی جماعت کے منشور کے حوالے سے اعتماد میں لیں اور ہمیں اپنے خصوصی اقدامات سے مطمئن کریں تاکہ ہم ایک کی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکیں اور آپ کی سربراہی میں روشن خیالات کا پرچار کر سکیں۔


ای پیپر