بلوچستا ن میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ نا کام
02 مارچ 2018 (16:09)

بلوچستان :ایف سی بلوچستان کا کربلا ،پشین میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا ۔جس میں بھارتی مقدا ر میں اسلحہ پکڑا گیا ۔جس میں 500کلو بارود ،خود کش جیکٹس ،آئی ای ڈیز ،سب مشین گن مائنز اور مواصلاتی آلات شامل ہیں ،کوئٹہ میں پے در پے حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے ملک میں سر چ آپریشن تیز کر دئیے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بروقت کاروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ۔۔فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین سے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔


ای پیپر