سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
02 جون 2020 (21:20) 2020-06-02

کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاہے جب کہ اہلیہ اور بیٹے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا اب ٹیسٹ مثبت آگیا، تنہا کمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں، الحمدللہ طبیعت ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


ای پیپر