امریکہ سیاہ فام کی ہلاکت پر ملالہ یوسف زئی کا اہم بیان آگیا
02 جون 2020 (18:41) 2020-06-02

واشنگٹن: ملالہ یوسف زئی بھی امریکہ میں سیاہ فام امریکی کی ہلاکت پر بول پڑیں ، ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہم ناانصافی کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ میں سیاہ فام کمیونیٹی کے ساتھ احمود آربیری، بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ اور ان سے قبل متعدد دیگر افراد کے لیے انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑی ہوں۔

ملالہ یوسف زئی بطور سماجی کارکن معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں پر اکثر اپنی آواز بلند کرتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے امریکی سیاہ فام جارج فلوئیڈ سمیت ان جیسے دیگر افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔


ای پیپر