کرونا نے خونی رشتوں کا خون بھی سفید کر دیا ،گھر کے سربراہ کو بند کر کے فرار ،لاش برآمد
02 جون 2020 (17:49) 2020-06-02

لاہور: کورونا مریض کی حالت بگڑنے پر اہلخانہ گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے‘پروفیسرظہیر کا ایک بیٹا بھی گزشتہ رات کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا‘پروفیسر ظہیر کی لاش 6 گھنٹے تک بند گھر میں پڑی رہی‘وفات کا سن کر اہل محلہ بھی علاقہ چھوڑ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کے خوف نے خونی رشتوں کا خون بھی سفید کر دیا۔لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا میں مقامی کالج کے پروفیسر ظہیر احمد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔اہل خانہ نے کورونا ثابت ہونے پر انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔حالت بگڑنے پر اہل خانہ گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔پروفیسر ظہیر کی لاش چھ گھنٹے تک بند گھر میں پڑی رہی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کر لاش تحویل میں لے لی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تدفین کردی۔

پروفیسر ظہیر کی حالت کا سن کر اہل محلہ بھی علاقہ چھوڑ گئے۔پروفیسرظہیر کا ایک بیٹا بھی گزشتہ رات کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا۔


ای پیپر