نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کےلیے گھر پر چھاپہ
02 جون 2020 (17:38) 2020-06-02

لاہور :قومی احتساب بیورو لاہور میں عدم پیشی پر نیب کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو گرفتارکرنے کیلیے ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی,معاملے کا علم ہوتے ہی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم، پولیس کی بھاری نفری اور اینٹی رائٹ فورس کے دستے اس وقت ان کی ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں۔ پولیس کو تاحکم ثانی ماڈل ٹاؤن میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس وقت اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں جبکہ لیگی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب کی ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچی ہے، شہباز شریف کو گرفتارکرنے کے بعد کئی اہم سوالوں کے جواب لیے جائیں گے۔

نیب کی ٹیم کا موقف ہے کہ شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہوئے ان سے ملنے دیا جائے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نیب کے پاس وارنٹ گرفتاری ہیں یا نہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ کے اندرچلی گئی ہے،ذرائع کا کہناہے کہ نیب کے اہلکاراپوزیشن لیڈرکو گرفتارکرنے کیلیے آئی ہے جس کی پہلے سے پیش گوئی بھی کی جاچکی ہے کہ عید کے بعد بڑی گرفتاریوں ہوں گی۔


ای پیپر