حکمرانوں نے ملک میں جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے: خواجہ سعد رفیق
کیپشن:   file photo
02 جون 2020 (14:49) 2020-06-02

لاہور: رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ باتیں لمبی لمبی کرتے ہیں، لیکن عملی طور پر کچھ نظر نہیں آتا، حکومت کی معیشت سے متعلق کوئی پالیسی ہے نہ کورونا کے روک تھام کیلئے، یوں لگتا ہے عمران خان صرف سیاسی مخالفین سے انتقام کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔


ای پیپر