file photo

اس سال عازمین کو حج کیلئے سعودی عرب نہیں بھیجا جائے گا: انڈونیشیا
02 جون 2020 (14:26) 2020-06-02

جکارتہ: اس سال عازمین کو حج کے لیے سعودی عرب نہیں بھیجا جائے گا، انڈونیشیا کی حکومت نے اعلان کردیا۔

انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج سے متعلق واضح فیصلہ نہ آنے، اور کورونا کے باعث لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے اس سال انڈونیشیا کے 2 لاکھ 21 ہزار افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی تھی۔


ای پیپر