file photo

فارن فنڈنگ کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے: احسن اقبال
02 جون 2020 (14:10) 2020-06-02

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ ضروری ہے فارن فنڈنگ کیس کو بے نقاب کیا جائے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے پیسے کا ستعمال کیا گیا۔ سب کچھ اس پیسے سے ہوا جو غیر قانونی طور پر پی ٹی آئی نے منگوایا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ چینی مہنگی کرنے والے پی ٹی آئی کے لوگ چور ہیں۔ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے حکومت اپوزیشن کی کردار کشی کرتی ہے۔ عمران خان کو بھی مستعفی ہونا چاہئے تاکہ شفاف تحقیقات ہوسکیں۔


ای پیپر