file photo

اسرائیل، فلسطینی سرزمین کے انضمام کی باتیں بند کرے: یو اے ای
02 جون 2020 (14:08) 2020-06-02

دبئی: اسرائیل، فلسطینی سرزمین کے انضمام کی باتیں بند کرے، متحدہ عرب امارات نے صیہونی ریاست کو خبردار کر دیا۔

اپنی ایک ٹویٹ میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام کے لیے یکطرفہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے خطرناک دھچکا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی خود ارادیت کو نظر انداز کرنے، امن و استحکام کی جانب عالمی اور عرب ممالک کے اتفاق رائے کو مسترد کرنے سے شدید نقصان ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کے فلسطینی علاقوں تک توسیع کے انضمام کے منصوبے پر یکم جولائی سے کابینہ میں بحث شروع ہوگی۔


ای پیپر