file photo

انگلینڈ میں 10 ہفتوں کی بندش کے بعد اسکول کھول دیے گئے
02 جون 2020 (13:08) 2020-06-02

لندن: انگلینڈ میں 10 ہفتوں کی بندش کے بعد اسکول کھول دیے گئے، بیشتر والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کر دیا۔

برطانوی حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے تحت انگلینڈ میں اسکول کھل گئے، بچوں کو کلاسوں میں ایس او پیز کے مطابق فاصلے پر بٹھایا گیا اور کلاس روم میں بچوں کی تعداد کم رکھنے کے لیے کلاسوں کو تقسیم بھی کیا گیا۔

والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کی وجہ سے حاضری کم رہی، ویلز میں اسکول کھولنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے اگست میں اسکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔


ای پیپر