file photo

لاک ڈاؤن کے دوران سماجی رابطے کی ایپلی کیشن 'زوم' کا استعمال بڑھ گیا
02 جون 2020 (12:56) 2020-06-02

لاہور: لاک ڈاؤن کے دوران سماجی رابطے کی ایپلی کیشن 'زوم' کا استعمال بڑھ گیا، زوم نے صارفین کی معلومات کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اپنا نیا اور بہتر ورژن5.0 لانچ کر دیا۔

نئے ورژن میں بہتر انکرپشن فیچرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کے کسی ویڈیو کانفرنس شرکت سے روکا جاسکے، کسی بھی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے خود پاسورڈ کی بجائے چھ ہندسوں پر مشتمل پاسورڈ درکار ہوگا، ویبینارز اور کلاؤڈ ریکارڈنگ کے علاوہ میٹنگ کے ایڈمن کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ ریکارڈنگ کی ایکسپائری ڈیٹ بھی درج کر سکتے ہیں، زوم کا ورژن 5.0 آنے سے قبل کمپنی کو ڈیٹا اور صارفین کی پرائیویسی کے متعلق کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


ای پیپر