امریکہ بات چیت کے ساتھ سنجیدہ رہے: افغان طالبان
02 جون 2019 (21:08) 2019-06-02

کابل : افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ امریکہ افغان تنازعے کے حل کی بات چیت کے ساتھ سنجیدہ رہے ،مذاکرات کے حوالے سے درواز ہ کھلا ہے تاہم کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے ہماری بات سننا ہوگی۔

عیدالفطرکی مناسبت سے افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ افغان تنازعے کے حل کی بات چیت کے ساتھ سنجیدہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مذاکرات میں دلیل اور تفہیم کی پالیسی اپنانے کے علاوہ طالبان کی مذاکرات کی تجویز کو قبول کرے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کو اہم خیال کرتے ہیں۔

مذاکرات کے حوالے سے درواز ہ کھلا ہے تاہم کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے ہماری بات بھی سننا ہوگی۔یاد رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آخری دور مئی میں مکمل ہوا تھا۔


ای پیپر