نیمار پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام
02 جون 2019 (20:27) 2019-06-02

پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک خاتون نے برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار پر جنسی حملے کا الزام عائد کیا ہے جس کی انھوں نے سختی سے اس کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر حملہ فرانس کے ایک ہوٹل میں ہوا جہاں نیمار پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلتے ہیں۔ خاتون کی نیمار سے انسٹاگرام پر جان پہچان ہوئی اور انھوں نے خاتون سے پیرس میں ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ دستاویز میں خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ نیمار نے خاتون کو برازیل سے فرانس کے لیے ہوائی ٹکٹ فراہم کیا اور انھیں سوفیٹل پیرس آر دو ٹریومفے نامی ہوٹل میں ٹھہرانے کا انتظام کروایا۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مئی 15کو جب نیمار ہوٹل آئے تو انھوں نے 'بظاہر شراب پی رکھی تھی۔بات چیت اور بغل گیر ہونے کے بعدایک مقام پر نیمار جارح ہو گئے اور انھوں نے تشدد کرتے ہوئے، خاتون کی مرضی کے خلاف ان کے ساتھ جنسی فعل کیا۔

نیمار کا کہنا تھا میں پیرس میں ایک خاتون کو ریپ کرنے کے الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ خاتون کی نمائندگی کرنے والے وکیل کی جانب سے وہ تاوان کی کوششوں کے شکار ہوئے ہیں۔


ای پیپر