کرکٹ ورلڈ کپ میں کل پاکستانی ٹیم کا سامنا انگلینڈ سے ہو گا
02 جون 2019 (19:21) 2019-06-02

ناٹنگھم:بارہویں آئی سی سی کر کٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں(کل)پیر کو  آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیں جبکہ کر کٹ مبصرین انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105رنز پر ہتھیار ڈال دیے۔ یہ گرین شرٹس کی مسلسل 11ویں ون ڈے ناکامی تھی، پیر کو انگلینڈ سے میچ میں شعیب ملک اور آصف علی کو کھلانے کا امکان ہے، البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔انگلش ٹیم نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی تھی اور وہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔


ای پیپر