زرتاج گل کو سفارشی خط سے دستبردار ہونے کی ہدایت
02 جون 2019 (18:35) 2019-06-02

اسلام آباد: وزیر اعظم نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کونیکٹا کولکھے گئے خط سے دستبردارہونے کی ہدایت کر دی ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے ، اس طرح کا اقدام تحریک انصاف کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔

تحریک انصاف نے اقربا پروری کی ہمیشہ مخالفت کی،پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی بھی شخص اپنے عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو پروموٹ نہیں کرسکتا ۔


ای پیپر